مقررہ وقت پر الیکشن کروانے کیلئے صدر مملکت عارف علوی کا بڑا اقدام

اسلام آباد (پی این آئی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مقررہ وقت پر الیکشن کرانے کیلئے وزیراعظم کو خط لکھ دیا، وزیراعظم شہبازشریف کو چاہیئے کہ صوبوں میں انتخابات کیلئے متعلقہ اداروں کو الیکشن کمیشن کی معاونت کی ہدایت کریں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم کو خط میں تجویز دی ہے کہ وزیراعظم وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے حکام کو ہدایت کریں، پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں مقررہ وقت پر انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی معاونت کی ہدایت کریں۔وزیراعظم توہین عدالت سمیت مزید پیچیدگیوں سے بچنے کیلئے ہدایت کریں۔ متعلقہ انتظامی حکام کو انسانی حقوق کی پامالی سے باز رہنے کی ہدایت کی جائے۔ماضی قریب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا گیا۔ایسے واقعات کے تدارک کیلئے وزیراعظم کے نوٹس میں لانے کی ضرورت تھی۔دوسری جانب دوسری جانب الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کو انتخابات منسوخی کی وجوہات سے آگاہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کو خط لکھ کر امتخابات منسوخی کی وجوہات سے آگاہ کیا ۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت کو اعتماد میں لیا۔

۔ذرائع کے مطابق خط میں بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پی روشنی میں انتخابات کیلئے شیڈول جاری کیا کیونکہ صاف شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کمیشن کی ذمہ داری ہے۔خط میں کہا گیا کہ پنجاب میں صاف شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کے لیے گورنر چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس کے علاوہ سکیورٹی اداروں کے ساتھ بھی ملاقاتیں اور رابطے کیے گئے تاہم تمام سٹیک کولڈرز فوری انتخابات کے لئے تیار نہیں جبکہ سکیورٹی کے حوالے سے بھی نفری کی فراہمی سے معذرت کی گئی۔ خط میں آئین کے آرٹیکل 218(3) اور الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 58 اور 8 سی کا بھی حوالہ دیا گیا جس کے تحت انتخابات منسوخ کئے گئے۔ یہ بھی کہا گیا کہ تیس اپریل کو انتخابات ممکن نہیں تھے، اس لئے 8 اکتوبر کی تاریخ پولنگ کے لئے مقرر کی گئی تاہم شیڈول بعد میں جاری کر دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close