فیصل آباد (پی این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں مگر ایسے الیکشن کیلئے نہیں جیسا عمران خان چاہتے ہیں انکی ایک جیب میں توشہ خانہ اور دوسری جیب میں فارن فنڈنگ ہے۔
پارلیمنٹ کے فیصلے ملکی تاریخ میں اہمیت کے ہوتے حامل ہیں پارلیمنٹ فیصلہ کرے گی کہ الیکشن کب ہونے ہیں اگر پارلیمنٹ کے فیصلے کو نہیں مانا تو پارلیمنٹ کو تالے لگا دئیے جائیں۔عمران خان اور انکے سہولت کار ملک میں انارکی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔زلمے خلیل زاد کے بیان سے عیاں ہو گیا ہے کہ انکو عمران خان کی بہت زیادہ فکر ہے ، زلمے خلیل زاد کے بیان نے ثابت کر دیا ہے کہ پس پردہ عمران خان کے امریکہ کے ساتھ روابط ہیں۔ ان خیالات کا اظہار طلال چوہدری نےرانا شہریار خان،بلال بدر چوہدری ،فہیم ارشد چوہدری کے ہمراہ جڑانوالہ پی پی 100 میں رانا ثنا اللہ کے کاغذاتِ نامزدگی کی سکروٹنی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے عمران خان کو جو صادق اور امین کا لقب دیا تھا وہ اس آڑ میں اپنی چوری کو چھپا رہے ہیں، پنکی پیرنی پردے کے پیچھے چھپ کر چوری کرتی رہی، عمران خان کا بھانجا کالے کوٹ کی آڑ میں پولیس کو دھمکا رہا ہے، پرویز الٰہی کے سیکرٹری کی متنازعہ ویڈیو میں لگائے گئے الزامات کیلئے سوموٹو ایکشن لیا جائے اور الزامات کی اعلیٰ سطحی انکوائری کروائی جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں