عمران خان نے صدر عارف علوی کے ذریعے سابق آرمی چیف کو کیا پیشکش کی؟ تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے صدر مملکت کے ذریعے سابق آرمی چیف کو توسیع کی آفر کی، وہ روز ایک نیا آئینی بحران پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ بضد ہیں کہ عدالت پیش نہیں ہوں گے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئینی طریقے سے لائی گئی، حکومت سے اترنے کے بعد عمران خان نے ہر مقام پر غیر آئینی اقدام اٹھایا۔سائفر کے ذریعے امریکی سازش کا بیانیہ بنایا، تحریک انصاف کا منفی رویہ سب کے سامنے ہے، عمران خان اور ان کے کارکن عدالتوں کو تضحیک کا نشانہ بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جتھوں کو لے کر عدالت پہنچتے ہیں، ان کے دور میں اپوزیشن اراکین کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا، ملک کی تاریخ میں ایسا غیر قانونی اقدام کسی سیاستدان نے نہیں اٹھایا۔انہوں نے صدر مملکت کے ذریعے سابق آرمی چیف کو توسیع کی آفر کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close