عمران خان کی نئی حفاظتی ضمانت کی درخواست پراعتراض لگ گیا

لاہور (پی این آئی) اسلام آباد کے دو مقدمات میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے دائر کی گئی نئی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ رجسٹرار آفس نے اعتراضات لگا دیئے۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی اسلام آباد کے دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی معیاد ختم ہوگئی، چیئرمین پی ٹی آئی متعلقہ عدالت میں پیش نہ ہوسکے۔اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اسلام آباد کی متعلقہ عدالت میں عدم پیشی پر لاہور ہائیکورٹ میں دوبارہ حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی، لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے حفاظتی ضمانت کی درخواست پر اعتراضات لگا دیئے۔رجسٹرار آفس کی جانب سے عائد اعتراضات میں کہا گیا کہ عمران خان ان مقدمات میں حفاظتی ضمانت لے چکے ہیں، جس کے بعد رجسٹرار آفس نے عمران خان کی درخواستیں واپس کر دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close