کوئٹہ (پی این آئی) وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت نے صوبے کے مستحق خاندانوں کو رمضان المبارک کے دوران ایک ماہ کا راشن مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کیلئے تمام اضلاع میں مستحق خاندانوں کا ڈیٹا مرتب کیا جائے گا۔۔۔۔سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت اعلیٰ سطح ویڈیو لنک اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے جس میں وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے ہدایت کی کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں متاثرین کو ترجیحی بنیادوں پر آٹا اور راشن فراہم کیا جائے۔۔۔۔
اس اجلاس میں گیس پریشر میں کمی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ اور بارشوں کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔۔۔۔ عبدالقدوس بزنجو نے گیس پریشر میں کمی اور بجلی کی اضافی لوڈ شیڈنگ پر اظہار برہمی کرتے ہوئےکیسکو اور ایس ایس جی سی کو صورتحال کی فوری بہتری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔۔۔۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ رمضان المبارک میں گیس اور بجلی کی عدم دستیابی ناقابل برداشت ہے ، اس معاملے پر ہم وفاقی حکومت سے شدید احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں