نواز شریف نے تحریک انصاف کیخلاف بھرپور ایکشن کا مطالبہ کر دیا

لندن(پی این آئی)مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان ہر معاملے میں دوسروں سے آگے جا رہا ہے چاہے دہشت گردی کا ہی معاملہ کیوں نہ ہو ، ان لوگوں کے خلاف بھرپور ایکشن ہونا چاہیے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ دنیا پہلے ہی جانتی تھی کہ عمران خان ہیرا پھیری کرتا ہے اور فراڈیا ہے، لیکن یہ دہشت گرد بھی ہے، یہ کوئی نہیں جانتا تھا،پاکستانی سیاست میں عمران خان سے بڑا فراڈیا اور دہشت گرد نہیں دیکھا۔سربراہ ن لیگ نےکہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے پولیس پر پٹرول بم پھینکے گئے، اگر پولیس والے وہاں سے نہ بھاگتے تو کیا وہ وہاں جل کرمر جاتے، اگر پولیس والے وہاں مر جاتے تو کہرام برپا ہو جاتا، کس نے انہیں سکھایا ہے کہ پولیس والوں پر پٹرول بم پھینکیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close