پنجاب کے بالائی، میدانی علاقوں میں 4.4 شدت کا زلزلہ، لوگ خوف وہراس میں مبتلا

فیصل آباد (آئی این پی)پنجاب کے بالائی، میدانی علاقوں میں 4.4 شدت کا زلزلہ، لوگ خوف وہراس میں مبتلا ہوگئے، زلزلے گہرائی 30 کلومیٹر نے کے باعث شدت زیادہ محسوس کی گئی۔ اے آروائی نیوز کے مطابق پنجاب کے بالائی اور میدانی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بالائی اور میدانی علاقوں میں فیصل آباد، چنیوٹ، پنڈدادن خان، بھلوال، سرگودھا، خوشاب، منڈی بہاؤالدین، پھالیہ، حافظ آباد، ننکانہ صاحب، پنڈی بھٹیاں، ملکوال اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

زلزلے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا، لوگ گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور اپنے دفاترز سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 اور زیرزمین گہرائی 30 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز سرگودھا سے 30 کلومیٹر دور جنوب مغرب میں تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close