مفت آٹا تقسیم کرنے کے منتخب مراکز فطاری کے بعد بھی کھلے رہیں گے

لاہور(آئی این پی)حکومت پنجاب کی مفت آٹا تقسیم سکیم میں اب تک لاہور میںاب تک کل 361841تھیلے مفت آٹا تقسیم کیا جا چکا ہے ۔ گزشتہ روز76547تھیلے مفت آٹا تقسیم کیا گیا۔ ڈی سی لاہور کا فیلڈ میں متحرک دن گزارا۔ڈی سی لاہور نے تمام مفت آٹا تقسیم سنٹرز کے دروے،خود کھڑے ہو کر عوام کی مدد کی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے ملتان روڈ، گلشن راوی، جی ٹی روڈ، رائے ونڈ، شاہدرہ میں رش کی رپورٹ موصول ہونے پرخود موقع پر پہنچیں۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے اس حوالے سے کہا کہ رمضان المبارک کے پیش نظر افطاری کے بعد سنٹرز دوبارہ کھولے جائیں گے اور شہر کے تمام سنٹرز پر اہل افراد کے لیے بیٹھنے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ صرف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد ہی مفت آٹا کے اہل ہیں. ڈی سی لاہور نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں غیر رجسٹرڈ افراد کے آنے سے رش بڑھتا ہے. انہوں نے کہا کہ شہر میں چالیس مراکز پر بلاتعطل، آسانی اور عزت و تکریم کے ساتھ آٹا فراہمی اولین ترجیح ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close