ملازمین کیلئے تنخواہوں اور پنشنز سے متعلق بُری خبر آگئی

کراچی (پی این آئی)پاکستان ریلوے کو بدترین مالی بحران کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ریلوے ملازمین کی تنخواہیں اورپینشنرزکی ادائیگیاں تاخیر کا شکار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے پاکستان اس وقت بدترین مالی بحران سے دوچار ہے جولائی تا جنوری 7 ماہ کے دوران رواں مالی سال کے اختتام تک ریلوے کو 29 ارب 99 کروڑکے ریکارڈ مالی خسارے کا سامنارہا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے کی مجموعی آمدنی 32 ارب 91 کروڑ 10 لاکھ روپے ہے جبکہ اخراجات 62 ارب 90 کروڑ 28 لاکھ روپے ہے۔ اسی شدید مالی بحران کے باعث ریلوے ملازمین کی تنخواہیں اورپینشنرزکی ادائیگیاں تاخیرکا شکار ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close