اسلام آباد(پی این آئی) پاک فوج کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کی شامت آگئی۔۔ وزارت داخلہ نے پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پرمہم چلانے والوں کو گرفت میں لانے کے لیے ٹاسک فورس قائم کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ ٹاسک فورس میں ایف آئی اے، پی ٹی اے اور نادرا کے افسران شامل ہوں گے جبکہ فورس کو پولیس کی معاونت بھی حاصل ہوگی۔
ٹاسک فورس سوشل میڈیا کے حوالے سے سفارشات مرتب کرکے حکومت کے فراہم کرے گی، حکومت سفارشات کی روشنی میں فوج کے خلاف مہم چلانے والوں سےمتعلق اقدامات اٹھائے گی۔ اس وقت 8ٹک ٹاک، 44 ٹوئٹر اور 50 سے زائد فیس بک اکاؤنٹ مسلح افواج کے خلاف مہم چلانے میں ملوث ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں