یا اللہ خیر، ملک پھر شدید زلزلے سے لرز اُٹھا

لاہور(پی این آئی) پنجاب کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی شدت 4.4 تھی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی زیر زمین 30 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز سرگودھا سے 30 کلومیٹر جنوب مغرب تھا۔

سانگلہ ہل، چونیاں، پھول نگر، شیخوپورہ، گگومنڈی اور اس کے مضافات میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، چنیوٹ، بھلوال، خوشاب، پنڈ دادنخان اور بھیرہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، کئی علاقوں میں شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر کھلے میدان میں آ گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں