اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت نے عمران خان کی جانب سے مذاکرات کی پیش کا جواب دیتے ہوئے فوری آمادگی ظاہر کردی ہے۔۔۔۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ کا کہنا تھا۔۔۔پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا کل کا نوٹیفکیشن میری رائے میں بہترین فیصلہ ہے، اگر عمران خان گرینڈ سیاسی ڈائیلاگ کرانا چاہتے ہیں تو آئیں ہم تیار ہیں۔۔۔۔
وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ کا کہنا تھا کہ ملک میں سکیورٹی چیلنجز اور شدید معاشی بحران درپیش ہے، قومی اور صوبائی اسمبلی کے اکٹھے انتخابات میں صرف ایک اضافی بیلٹ پیپر درکار ہوتا ہے، کیا یہ بھلے والی بات نہیں کہ انتخابات ایک ساتھ ہوں؟ انہوں نے کہا کہ دو اسمبلیاں ایک شخص کی انا بھینٹ چڑھ گئیں، ملک کو معاشی طورپر مشکلات کاسامنا ہے،کفایت شعاری کی طرف جانا ہوگا، دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، دو صوبوں میں اگر الگ الیکشن کرایا گیا تو یہ مستقل بحران کی شکل اختیار کرلےگا، ملک کا معاشی استحکام سیاسی استحکام سے جڑا ہوا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں