عمران خان گھر سے باہر نکل آئے، کیا ہدایات دے دیں؟

لاہور (آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے رمضان المبارک کی پہلی سحری پر گھر سے باہر آکر کارکنوں کے ساتھ ملاقات کی اور سحری کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے سحری کے وقت گھر سے باہر آکرزمان پارک میں کارکنان کے لیے سحری کے انتظامات کا جائزہ لیا، عمران خان نے تمام کارکنوں کیلئے سحری کا بھرپور انتظام کرنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر عمران خان نے کارکنوں کے لیے سحری کے ساتھ ساتھ صفائی کا بھی بھرپور خیال رکھنے اور زمان پارک میں نماز، قرآن خوانی اور نماز تراویح کا بھی اہتمام کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close