مفت آٹے کی تقسیم کا ڈرامہ، بچوں کے غریب باپ کی جان چلی گئی، بوڑھی خواتین زخمی ہو گئیں

چارسدہ (پی این آئی) حکومت کی طرف سے مفت آٹےکی تقسیم کے دوران بھگدڑ نے ایک اور بال بچے دار شخص کی جان لے لی۔۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ چارسدہ میں مفت سرکاری آٹےکی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 40 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔۔۔۔خیبرپختونخوا کے ریسکیو حکام کےمطابق چارسدہ کے سستا بازار میں مفت سرکاری آٹےکی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچ گئی۔۔۔۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی پنجاب کے شہر بہاولپور میں بھی مفت سرکاری آٹےکی تقسیم کےدوران بھگدڑ سے7 بوڑھی خواتین زخمی ہوگئیں۔۔۔۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھگدڑ اور دھکم پیل سے متعدد افراد زخمی ہوئے۔۔۔۔۔چار زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ منتقل کیا گیا، جہاں ایک زخمی دم توڑ گیا۔۔۔۔اس حوالے سے مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ بازار میں آٹےکی تقسیم کےدوران ضلعی انتظامیہ کاکوئی اہلکار موجود نہیں تھا،جس کی وجہ سے بدنظمی اور دھکم پیل ہوئی جس کے نتیجے میں جانی نقصان بھی ہو گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close