عمران خان کے گھر زمان پارک پر چھاپا، پنجاب حکومت نے کیا مؤقف اختیار کر لیا؟

لاہور (پی این آئی) عمران خان کے گھر پر چھاپے کے حوالے سے پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ایسی کوئی اطلاع نہیں ہے۔۔۔۔۔جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عامر میر نے کہا کہ عمران خان ان الزامات کی آڑ میں عدالتوں سے استثنیٰ چاہتے ہیں، زمان پارک کا نوگو ایریا اسٹیٹس بحال کرنا چاہتے ہیں، اگر انہیں آئی جی پر اعتماد نہیں تو پھر وہ پولیس کی سکیورٹی لے کر کیوں بیٹھے ہوئے ہیں۔

عامر میر نے کہا کہ عمران خان کے گھر پر چھاپے کی ہمارے پاس کوئی اطلاع نہیں، یہ انہوں نے کہانی گھڑی ہے، عمران خان اپنے قتل کی سازش کے الزام پر قائم رہتے ہیں تو اس کا مصدقہ ثبوت فراہم کریں ورنہ ان کے خلاف قانونی کارروائی لازمی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں