سندھ میں قیمتوں کے کنٹرول کا فارمولا تیار کر لیا گیا

کراچی (پی این ائی) سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہےکہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے آرڈیننس پاس کیا ہے۔۔۔۔ آج صبح مزار قائد پر حاضری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ مشکلات ہیں لیکن انشا اللہ مل کر ان مشکلات پرقابو پائیں گے۔۔۔۔۔وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پورے سندھ میں بچت بازار لگائے جارہے ہیں، صوبے میں ہر تحصیل اور ہر ٹاؤن میں بچت بازار لگارہے ہیں،

آرڈیننس پاس کیا ہے جس سے قیمتیں کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی، اس آرڈینس کو سندھ اسمبلی سے بھی پاس کرائیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close