کراچی میں آج صبح سویرے کیا ہوا؟

کراچی (پی این آئی) کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں آج صبح سویرے گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ دن بھر شہر میں کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔۔۔۔شہرِ قائد میں صبح سویرے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ رک گیا، جس کے بعد آسمان پر قوس قزح کے مناظر دیکھنے میں آئے۔۔۔۔۔صبح سویرے نارتھ کراچی، نیو کراچی، ناگن چورنگی، بفر زون، عزیز آباد، بلدیہ، سرجانی ٹاؤن، کلفٹن، ڈیفنس، ایم اے جناح روڈ، صدر، جمشید کوارٹرز، سولجر بازار اور کھارادر سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہوئی جس سے سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا۔۔۔۔

۔بارش کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔۔۔۔۔ کراچی میں آئندہ 2 سے 3 گھنٹوں کے دوران بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع ہونے اور شہر کے مغربی اور وسطی علاقوں میں زیادہ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔۔۔۔ ۔محکمہ موسمیات کے ماہرین نے کہا ہے کہ مغربی ہواؤں کے سلسلے کے زیرِ اثر آج دن بھر وقفے وقفے سے بادلوں کی تشکیل ہوتی رہے گی، بحیرۂ عرب سے مزید بادل شہر کی جانب آ رہے ہیں، بادلوں کا پھیلاؤ زیادہ ہونے کے باعث مختلف علاقوں میں بارش ہو سکتی ہے۔۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ سندھ میں کل سے بارش کا امکان کم ہو جائے گا، کل سسٹم پنجاب اور کے پی کی جانب بڑھ جائے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں