اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی دارلحکومت میں زلزلے کے باعث ای الیون سیکٹر میں واقع خداداد ہائیٹس اور مارگلہ گیٹ وے پلازہ میں دراڑیں پڑ گئیں جس کے باعث وہاں کے مکینوں میں شدید خوف وہراس پایا جاتا ہے اور انکا مطالبہ ہے کہ مالکان اثر رسوخ والے ہیں بلڈنگ کو پی ڈی ایم اے چیک کرے اور اگر ضروری ہوتو لوگوں کو شفٹ کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت سمیت ملک کے مختلف حصوں میں گزشتہ روز آنے والے شدیدزلزلے کے باعث اسلام آباد کے ای الیون سیکٹر میں واقع خداداد ہائیٹس اور مارگلہ گیٹ وے پلازہ میں دراڑیں پڑ گئیں جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی جاچکی ہیں جن میں زلزلے کے باعث پڑنے والی دراڑیں واضح طور پر دیکھی جاسکتی ہیں۔زلزلے کے باعث خداداد ہائیٹس اور مارگلہ گیٹ وے پلازہ میں دراڑیں پڑنے کے باعث وہاں کے مکینوں میں خوف وہراس پایا جاتا ہے اور انکا مطالبہ ہے کہ مالکان اثر رسوخ والے ہیں بلڈنگ کو پی ڈی ایم اے چیک کرے اور اگر ضروری ہوتو لوگوں کو شفٹ کیا جائے۔آئندہ زلزلہ آنے کی صورت میں متاثرہ عمارتوں میں مقیم قیمتی جانوں کے نقصان کا خدشہ ہے ۔دوسری جانب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، ایمرجنسی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اور ریسکیو ٹیمیں خداداد ہائیٹس پہنچیں اور ہائیٹس میں پڑنے والی دراڑوں کا جائزہ لیا۔ڈی سی کا کہنا ہے کسی قسم کے جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔چیئرمین سی ڈی اے نے زلزلے کے بعد وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں تمام عمارتوں کے سروے کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔چیئرمین سی ڈی اے کا کہنا تھا کہ بلڈنگ کنٹرول ایجنسی زلزلے سے متاثرہ عمارتوں کی نشاندہی کرے، سیکٹر ای 11 میں موجود ایسی عمارتوں کی نشاندہی کی جائے جن کو نقصان پہنچا۔چیئرمین سی ڈی اے نے رپورٹ 24 گھنٹے میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں