شہبازگل کہاں سے الیکشن لڑنے جارہے ہیں؟ فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل نے پنجاب اسمبلی کے 2 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شہباز گل کا کہنا تھاکہ پی پی 111 اور پی پی 112 میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب ایک کوشش ہورہی ہے عمران خان کو زیرو کیا جائے، وہ پارٹی جو سپریم کورٹ پرحملہ کرتی رہی ہے، آج وہ دیکھ لیں کیا کررہی ہے، اگر ن لیگ بدنام ہوگئی ہے تو اس میں ہمارا کیا قصور ہے؟ان کا کہنا تھاکہ جب کوئی طاقت میں ہوتا ہے تو اس کو لگتا ہے سب کچھ میرا ہے، عمران خان الیکشن بروقت کرانے کیلئے کسی کے ساتھ بیٹھنےکو تیار ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close