کراچ(پی این آئی)کراچی میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے ملک بھر میں مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس جاری ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں چاند نظر آنے کے امکانات ہیں تاہم موسم ابرآلودہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں 7 بج کر 28 منٹ تک چاند نظر آنےکے امکانات ہیں۔
اس کے علاوہ بلوچستان کےعلاقے نوکنڈی اورجیوانی میں 7 بج کر 55 منٹ تک چاند نظر آنے کےامکانات ہیں۔حافظ محمدسلفی کے مطابق چاندکی رویت کےمتعلق فیصلے سےمرکزی رویت ہلال کمیٹی کوآگاہ کیاجائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں