بریکنگ نیوز، صدیق جان کو کیس سے ڈسچارج کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی)معروف صحافی صدیق جان کو کیس سے ڈسچارج کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی اسلام آباد نے اسلام آباد میں بول نیوزکے بیورو چیف صدیق جان کو کیس سے ڈسچارج کرنے کا حکم دے دیا۔صدیق جان کا ایک روزہ ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد انھیں آج اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی،

سرکاری وکیل نے عدالت سے کہا کہ دو ملزمان ہیں اس لیے وقت مانگ رہے ہیں۔جج نے سماعت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو اسی لیے وقت دیا تھا کہ صحافی اور دیشت گرد میں فرق واضح کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close