آئی ایم ایف کی کڑی شرائط، حکومت نے بیت المال کو فنڈز دینے انکار کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی)آئی ایم ایف کی کڑی شرائط مستحقین کی مالی امداد میں بھی رکاوٹ بن گئی ہیں، اور ناداروں کی مدد کرنے والا پاکستان بیت المال خود شدید مالی مشکلات کے بھنور میں پھنس گیا ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق حکومت مستحقین کی ضروریات کا گلا گھونٹنے پر مجبور ہوگئی ہے اور اس نے پاکستان بیت المال کو مزید فنڈز دینے سے انکار کردیا ہے۔

حکومت کی جانب سے غریبوں کی کفالت کے ذمہ دار ادارے کو اپنے اکانٹ میں موجود رقم کے استعمال کی اجازت بھی نہیں مل سکی ہے۔ایم ڈی بیت المال عامر فدا پراچہ نے کہا ہے کہ ہمیں اس سال 6 ارب روپے کا بجٹ ملا جو گزشتہ برس سے کم ہے،وزارت کے ذریعے وزیراعظم کو رمضان پیکج کیلئے مزید تین ارب کی درخواست بھجوائی تو آئی ایم ایف کی شرائط کا بتا کر صاف جواب دے دیا گیاانہوں نے بتایا کہ میں نے گزارش کی تھی کہ ہمیں مزید فنڈز دیا جائیں۔ ایک اکانٹ میں اسی حوالے سے کچھ پیسے پڑے ہوئے ہیں۔ ہمیں وہ پیسے دے دئیے جائیں جو ہم استعمال کر سکیں۔ تو اس پر ہمیں یہ جواب آیا کہ نہیں یہ آئی ایم ایف کے متصادم ہے۔ اور مزید ہم اس پہ آپ کو فنڈز نہیں دے سکتے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں