پشاور(آئی این پی)نگران وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمد اعظم خان نے وزیر اعظم شہباز شریف کو مراسلہ ارسال کردیا ،جس میں کہا گیا کہ صوبے میں بجلی کی پیداوار کیلئے مختص کردہ 100 ایم ایم سی ایف گیس بحال کی جائے،،ضم اضلاع کے اے آئی پی پروگرام کی مد میں 469 ارب ،بجلی کے خالص منافع کی مد میں تقریبا 50 ارب ،تیل اور گیس کی رائلٹی کی مد میں اڑھائی ارب روپے واجب الادا ہیں، چار زیر تعمیر ڈیموں کی بروقت تکمیل کے لئے 935 ملین روپے درکار ہیں۔
منگل کو نگران وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمد اعظم خان نے صوبے کے مالی مسائل وفاق کیساتھ تحریری طور پر اٹھاتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کو مراسلہ ارسال کردیا اور صوبے کی موجودہ مالی مشکلات کے حوالے سے وزیر اعظم سے تعاون کی درخواست بھی کی گئی۔مراسلے کے متن میں کہا گیا کہ وفاق نے ضم اضلاع کے ترقیاتی اور کرنٹ بجٹ کیلئے فنڈز فراہم کرنے پر اتفاق کیا تھا،وفاق کے ذمے مالی سال 2019 سے ا بتک 144 ارب روپے واجب الادا ہیں،ضم اضلاع کے اے آئی پی پروگرام کی مد میں 469 ارب روپے واجب الادا ہیں، فیڈرل ٹیکس اسائنمنٹ کی مد میں وفاق کے ذمے 25 ارب روپے واجب الادا ہیں، بجلی کے خالص منافع کی مد میں تقریبا 50 ارب روپے واجب الادا ہیں،تیل اور گیس کی رائلٹی کی مد میں ڈھائی ارب روپے واجب الادا ہیں، چار زیر تعمیر ڈیموں کی بروقت تکمیل کے لئے 935 ملین روپے درکار ہیں، سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی امداد اور بحالی کیلئے 10 ارب روپے فراہم کرنیکی درخواست ہے، صوبے میں بجلی کی پیداوار کیلئے مختص کردہ 100 ایم ایم سی ایف گیس بحال کی جائے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں