پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام 4 بجے ہو گا، کیا کچھ زیر بحث آئے گا؟ ایجنڈا جاری کر دیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی)پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس (آج) بدھ کی شام 4 بجے ہو گا، اجلاس کا دو نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ملک میں دہشت گردی کی وجہ سے امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر بحث کی جائے گی،

اس کے علاوہ اجلاس میں قومی اداروں کے احترام کے معاملے پر بھی بحث ہوگی۔اجلاس میں خارجہ پالیسی، معاشی صورتحال، موسمیاتی تبدیلی پر بھی بحث ہو گی، افواج پاکستان اور اس کی قیادت کے خلاف سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی کے خلاف مذمتی قرارداد بھی منظور کی جائے گی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں