اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عمران خان اور ورکرز پر قتل کے کیسز قابل قبول نہیں ہیں، پولیس نے پی ٹی آئی کے ورکرز کو مارا ہے، کیا یہ افراتفری چاہتے ہیں، ہم بات کرنے کیلئے تیار ہیں، لیکن صرف ایجنڈا الیکشن ہو گا۔منگل کو اپنے ایک بیان میں پرویز خٹک نے کہا کہ ہم پر امن لوگ ہیں، ہم یہ چاہتے ہیں کہ ایک ایجنڈا پر الیکشن ہوں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت الیکشن سے بھاگ رہی ہے، اگر الیکشن نہیں ہو گا تو ملک میں امن و امان نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ورکرز پر قتل کے کیسز قابل قبول نہیں ہیں، پولیس نے پی ٹی آئی کے ورکرز کو مارا ہے، کیا یہ افراتفری چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بات کرنے کیلئے تیار ہیں، لیکن صرف ایجنڈا الیکشن ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے بھی دھرنے دیئے ہیں لیکن کسی پر شیل نہیں مارے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی بات کرنے والے آج بتائیں آٹا کیوں مہنگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ زمانہ نہیں کہ غنڈا گردی کریں کسی کو کچھ پتہ نہیں چلے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں