پی ٹی آئی رہنمائوں نے عمران خان کو کہاں منتقل ہونے کی تجویز دیدی؟ عمران خان کا فیصلہ بھی آگیا

لاہور (پی این آئی) تحریک انصاف کے سنیئر رہنماؤں نے عمران خان کو خیبر پختو نخوا یا گلگت بلتستان منتقل کرنے کی تجویز دے دی۔ پی ٹی آئی کے سنیئر رہنماؤں نے تجویز دی کہ انتقامی کارروائیوں سے بچنے کیلئے عمران خان کو محفوظ جگہ منتقل ہونا چاہیے لیکن سابق وزیراعظم نے تجویز مسترد کر کے مشکلات کا مقابلہ کرنے کا اعلان کیا۔

 

 

 

 

عمران خان نے کہا کہ آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے۔قوموں پر مشکل حالات آتے ہیں،گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ تحریک انصاف نے رمضان المبارک میں زمان پارک کے تحفظ کیلئے پلان بھی تشکیل دے دیا،ہر ڈویژن سے 3،3 دن تک کارکن زمان پارک میں موجود رہیں گے،3 روز بعد ان کارکنوں کو تبدیل کر کے دوسرے ڈویژن کے پارٹی ورکرز ڈیوٹی دیں گے۔دوسری جانب عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں نیب طلبی کے نوٹس کو لاہور میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ کو آج نیب نے طلب کر کھا ہے لیکن انہوں نے نیب میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا۔ تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اس حوالے سے کہا کہ توشہ خانہ کیس نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا،نیب نے توشہ خانہ کیس میں نوٹس بھیج کر اختیارات سے تجاوز کیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ توشہ خانہ کیس کے حوالے سے کمیشن بنایا جائے،اعلٰی سطح کمیشن توشہ خانہ کے حوالے سے دو دہائیوں کی تحقیقات کرے۔ یاد رہے کہ نیب راولپنڈی نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں آج طلب کیا تھا۔

 

 

نیب نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بھی طلب کیا،نیب ٹیم طلبی کے نوٹس کی تعمیل کیلئے زمان پارک بھی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close