عمران خان کو پارٹی چئیرمین شپ سےکیسے ہٹایا جائے؟ شاہ محمود قریشی کو راستہ دکھا دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی) قومی اسمبلی میں قائد حز ب اختلاف راجا ریاض نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پارٹی چیئرمین عمران خان کو عہدے سے فارغ کر دیں۔

 

 

 

فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجا ریاض نے کہا کہ شاہ محمود قریشی فوری طور پر پی ٹی آئی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس بلائیں اور عمران خان کو پارٹی کی چیئرمین شپ کے عہدے سے فارغ کریں۔قائد حزب اختلاف نے کہا کہ عمران خان ایک دہشت گرد تنظیم کے چیئرمین بن چکے ہیں۔ شاہ محمود قریشی کو چاہیے کہ وہ پی ٹی آئی کو اس دہشت گرد تنظیم سے الگ کریں۔انہوں نے کہا کہ میں اب بھی تحریک انصاف کا حصہ ہوں۔ جس مقصد کے لیے پاکستان تحریک انصاف بنائی گئی تھی، وہ مقصد اب فوت ہو چکا ہے۔ راجا ریاض نے کہا کہ زمان پارک سے دہشت گردی ہو رہی ہے۔ پولیس اہلکاروں اور سرکاری گاڑیوں پر پٹرول بم پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی کہ کوئی حکمران جتھے لے کر عدالتوں میں گیا ہو۔ عمران خان کے دور میں جو اربوں روپے کی کرپشن ہوئی، اس پر کارروائی کی جانی چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close