لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

لاہور(پی این آ ئی) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی چیئر مین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی اسلام آباد میں درج مقدمات میں 27 مارچ تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی ہے۔ نیب نوٹس کے معاملے پر متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا کہا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی نے عمران خان کی اسلام آباد میں درج مقدمات میں حفاظتی ضمانت کے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے دونوں مقدمات میں ان کی 27 مارچ تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی ہے۔عمران خان حفاظتی ضمانت کے لیے

عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔یاد رہے دو روز قبل محکمہ انسداد دہشت گردی اور گولڑہ پولیس سٹیشن میں درج دو مقدمات میں کہا کیا گیا تھا کہ توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنوں نے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے باہر پولیس پر حملہ کیا اور بدامنی پیدا کی۔تاہم عمران خان کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں ان کی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو نیب کی جانب سے طلب کیے جانے کے نوٹس کو چیلنج کرنے کی درخواست پر جسٹس شہباز رضوی نے انھیں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا کہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں