علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کیلئے پولیس ڈی آئی خان پہنچ گئی

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کے لیے وفاقی اور پنجاب پولیس ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ گئی ہیں۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کے لیے وفاقی اور پنجاب پولیس ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ گئی ہیں جب کہ علی امین اس وقت ڈی آئی خان کی مقامی عدالت میں موجود ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کے خلاف تھانہ گولڑہ اسلام آباد میں مقدمہ درج ہے جب کہ پنجاب کی بھکر پولیس نے بھی انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت ان پر مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close