کون سے جج کو کس طرح مینج کیا جاتا ہے؟ محمد خان بھٹی کی تہلکہ خیز ویڈیو سامنے آ گئی

اسلام آباد (پی این آئی)سابق وزیر اعلی پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں انہوں نے سینئر ججز کے نام لے کر مبینہ طور پر سنگین کرپشن کے دعوے کر دیئے ہیں۔ویڈیو میں محمد خان بھٹی نے تہلکہ خیز دعویٰ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نہ تو مینج ہوتے ہیں او نہ ہی ان کے بارے میں ایسا کہا جا سکتاہے ۔ ان کے ساتھ دو ججز ہیں، منیب اختر اور اعجاز الااحسن ،

ان کی ذمہ ذمہ داری پوری اٹھائی ہوئی ہے مظاہر نقوی صاحب نے ، مظاہر نقوی صاحب کا بیک گراﺅنڈ یہ ہے کہ ان کے دو بیٹے ہیں ،دونوں ان کے فرنٹ مین ہیں، تو وہ ہر غلط کام میں مبتلا ہیں، کرپشن کرتے ہیں ،ٹکا کر کرپشن کرتے ہیں، صبح سے رات تک کرپشن کرتے ہیں، تو پی ٹی آئی اور چوہدری صاحب بھی ان کے بارے میں یہ کہتے ہیں کہ بھئی یہ ہمارا عدالتوں میں بھی خیال کرتے ہیں، فیصلے ہمارے حق میں دلواتے ہیں، تو ان کا کوئی کام رکنا نہیں چاہیے، وہ ٹرانسفریں،

پوسٹنگ ہر کام میں وہ پیسے کماتے ہیں، اور ٹھیک ٹھاک پیسے کمارہے ہیں ،سامنے بیٹھے شخص نے محمد خان بھٹی سے سوال کیا کہ آپ لاہور ہائیکورٹ کو کیسے مینج کرتے ہیں ؟محمد خان بھٹی نے جواب دیا کہ لاہور ہائیکورٹ ، دیکھیں یہ بھی ذمہ انہوں نے لیا ہوا تھا ، لیکن بیچ میں علی افضل ساہی آگئے ، علی افضل ساہی نے کہا کہ میں یہ سارا مینج کرتاہوں۔ علی افضل ساہی نے چیف جسٹس سے بات کر کے انہوں نے کہا کہ بینچ میں نے بنانا ہے ،پی ٹی آئی کے خلاف

کسی قسم کا کوئی فیصلہ نہیں آئے گا ، ایک بھی فیصلہ پی ٹی آئی کے خلاف نہیں آئے گا، تو اس کے بارے میں وہ چیف جسٹس صاحب سے بھی اپنے فائدے شائدے اٹھاتے رہے ہیں ،ٹھیک ٹھاک فائدے پی ٹی آئی کے کہنے پر ان کو ملتے رہے ہیں ،وہ بھی اپنے سارے کام نکلواتے رہے ہیں۔اپنے داماد کیلئے بھی دس سے پندرہ ارب کے پیپر پراجیکٹ لیے ہیں۔اس شخص نے سوال کیا کہ یہ پیپر پراجیکٹ کیا ہوتاہے ، محمد خان بھٹی نے جواب دیا کہ اس پر آدھا کام ہواہوتاہے

اور باقی یہ بس کھاﺅ پیو پروگرام ہی ہوتا ہے ،جیبوں میں جاتاہے ،شخص نے پھر سوال کیا کہ لاہور ہائیکورٹ میں اور لوگ ہیں کوئی جاننے والے آپ کے ؟محمد خان بھٹی نے جواب دیا کہ لاہور ہائیکورٹ میں ذاتی تعلق بھی ہے ، مطلب جسٹس شاہد کریم ہے ، جسٹس شاہد جمیل ہے ، ان کے ساتھ ذاتی تعلق ہے ،جسٹس فاروق حیدر سے بھی ذاتی تعلق ہے۔ ان سے تعلق اس وقت کا ہے جب وہ وکیل تھے تب سے ان سے پرانے تعلق تھے اور میرا بچہ بھی ان کے بچوں کے ساتھ پڑھتا رہاہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close