اسلام آباد (پی این آئی) سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے لاتعلقی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ سے علیحدہ اور تنہائی میں ملاقات نہیں کی۔۔۔۔میڈیا کے لیے جاری ایک بیان میں شیخ رشید جو جنرل باجوہ کو کالج میں اپن جونیئر اور دوست قرار دیتے رہے ہیںکا کہنا تھا کہ میرے جنرل ریٹائرڈ مشرف، جنرل ریٹائرڈ احسان اور جنرل ریٹائرڈ اخترعبدالرحمان کے ساتھ تعلقات تھے۔۔۔۔
جب وزیر داخلہ تھا تو موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی اور جنرل ریٹائرڈ فیض سے سرکاری وجوہات پر تعلقات تھے۔۔۔۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جیل میرا سسرال ہے، جس سے کبھی نہیں گھبرایا، 27 مارچ کے بعد میری جان کو 9 افراد سے خطرہ ہے، میں نے تحریر لکھ دی ہے اگر کچھ ہوتا ہے تو ان 9 لوگوں سے تفتیش کی جائے۔۔۔۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نسلی اور اصلی ہوں، عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں۔۔۔۔سامراجی قوتیں پاکستان کے اثاثوں پر اپنا دباؤ ڈالنا چاہتی ہیں۔۔۔۔ساری قوم اپنے اداروں کے ساتھ مل کر اس ملک کا دفاع کرےگی، پاکستان ترقی کرےگا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں