تنخواہوں میں مسلسل تاخیر، ریلوے ملازمین نے کام چھوڑ ہڑتال کر دی، کتنی تنخواہیں باقی ہیں؟

کراچی (آئی این پی ) تنخواہوں میں مسلسل تاخیر کے خلاف ریلوے ملازمین نے کام چھوڑ ہڑتال کردی۔ ملازمین نے کراچی کینٹ اسٹیشن لوکوشیڈ میں رحمان بابا ایکسپریس کا انجن روک لیا۔ 10 بجے چلنے والی رحمان بابا ایکسپریس ابتک روانہ نہ ہوسکی۔

احتجاجی ملازمین کا کہنا ہے کہ رمضان میں دو روز رہ گئے مگر اب تک فروری کی تنخواہ نہیں دی گئی۔ جب تک تنخواہوں کی ادائیگی کی یقین دہانی نہیں کرائی جاتی ٹرینیں نہیں چلنے دیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close