توشہ خانہ کیس، نیب نے بشری بی بی کے نوٹس میں کس کس تحفے کا ذکر ہے؟

لاہور(آئی این پی)قومی احتساب بیورو(نیب) نے توشہ خانہ کیس میں سابق خاتون اول بشری بی بی کوبھی نوٹس جاری کردیا۔نیب ٹیم نے زمان پارک لاہور پہنچ کرنوٹس کی تعمیل کرائی۔ عمران خان کے سکیورٹی اسٹاف نے ٹیم کواندر آنے کی اجازت دی اور نیب نوٹس اویس نیازی نے وصول کیا۔

نوٹس کی تعمیل کے بعد ٹیم واپس روانہ ہوگئی۔نیب نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ نے توشہ خانہ سے زنانہ گھڑیاں، طلائی نیکلس، انگوٹھیاں، بریسلیٹ اور بندے وصول کیے۔خیال رہے کہ نیب راولپنڈی نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو کل طلب کر رکھا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close