توقع سے کم حج درخواستیں، بینکوں کو کتنے کم ڈالروں کے ساتھ بھی درخواست جمع کرنے کی ہدایت؟

اسلام آباد (آئی این پی)سرکاری حج اسکیم کے تحت دس ہزار درخواستیں جمع ہوں گی۔پیر کو وزارت مذہبی امورکے مطابق وزارت حج نے توقع سے کم حج درخواستوں کی وصولی پر خصوصی رعایت دے دی،اسپانسر شپ اسکیم کے تحت بینکوں کو پچاس ڈالرز تک کم جمع کرانے پر بھی حج اخراجات وصول کرنے کی ہدایات کردی،رواں برس حج درخواستیں 16 مارچ سے 31 مارچ تک جمع کروائی جاسکتی ہیں،

حج درخواستوں کے لئے ماضی سے زائد دن مقرر کرنے کے سبب ابھی درخواستیں جمع کرانے کی رفتار سست ہے،سرکاری حج اسکیم کے تحت 89ہزار 605 پاکستانی عازمین فریضہ حج ادا کریں گے،سرکاری حج اسکیم کے تحت 50فیصد کوٹہ اسپانسر شپ اسکیم کے لئے مختص کیا گیاہے،44 ہزار 802 پاکستانی ڈالرز میں حج اخراجات جمع کروانے پر بغیر قرعہ اندازی حج کرسکیں گے، اسپانسر شپ حج اسکیم کے تحت 13 بینکوں میں بیرون ملک سے ڈالر جمع کروائے جا سکتے ہیں،اسپانسر شپ اسکیم کے تحت 194 ملین ڈالرز موصول ہونے کی امید ہے۔ وزارت مذہبی امورکے مطابق اسپانسرشپ حج سکیم کے تحت پاکستان سے ڈالرز جمع کرانے کی اجازت نہیں ہے،اسپانسر شپ حج اسکیم کے تحت شمالی ریجن سے چار ہزار تین سو پچیس (4325)ڈالرزجمع کرانے ہوں گے،جنوبی ریجن سے حج سپانسر شپ اسکیم کے تحت چار ہزار دو سو پچاسی (4285) ڈالرز وصول کئے جارہے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close