اسلام آباد(پی این آئی)چیئرمین پیمرا مرزا سلیم بیگ نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی کوریج پر پیمرا کی جانب سے کوئی پابندی نہیں لگائی گئی۔پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران چیئرمین پیمرا نے کہا کہ عمران خان سے متعلق پیمرا کی جانب سے کوریج پر پابندی کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔
صحافی نےپوچھا کہ کیا پیمرا کی جانب سے جاری کیا گیا نوٹیفکیشن جعلی تھا، آپ کے ادارے کا نام لیکر کوئی غلط نوٹیفکیشن جاری کر رہا ہے، جس پر چیئرمین پیمرا نے جواب دیا ہم نے ایسا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا، ہمارا نام لیکر کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کرسکتا۔صحافی نے سوال کیا کہ پیمرا کا کنٹرول کسی اور کے ہاتھ میں تو نہیں؟، عمران خان سکرین سے کیوں غائب ہوا؟، چیئرمین پیمرا نے کہا نہیں پیمرا کا کنٹرول کسی اور کے پاس نہیں، آپ جو مرضی بات کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں