سستا پیٹرول کس کو ملے گا؟ حکومت نے بڑی شرط عائد کر دی

اسلام آباد( پی این آئی) حکومت نے سستے پٹرول کے حصول کیلئے شرط عائد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک نے گفتگو کرتے ہوئے سستے پٹرول کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

 

وزیر مملکت نے بتایا کہ ایسے شہری جنہوں نے موٹرسائیکل یا گاڑی اپنے نام پر کروائی ہو گی، صرف انہیں ہی سستا پٹرول ملے گا۔ ایک موٹرسائیکل مالک کو ماہانہ 21 لیٹر جبکہ چھوٹی گاڑی کے مالک کو ماہانہ 30 لیٹر سستا پٹرول ملے گا۔ موٹرسائیکل اور چھوٹی گاڑی کے مالکان کو حکومت کی جانب سے ایک ایس ایم ایس بھیجا جائے گا، جس میں انہیں بتایا جائے گا کہ وہ سستے پٹرول کے حصول کیلئے اہل ہیں۔ جبکہ پیر کی دوپہر کو وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امیر اور غریب کے لیے پٹرول کی قیمت میں 100 روپے کا فرق ہو گا۔ غریب لوگوں کے لیے پٹرول پر رعایت کے فیصلے پر 6 ہفتوں میں عمل کیا جائے گا۔وزیر مملکت نے کہا گاڑیوں والے پٹرول کی قیمت زیادہ دیں گے۔میں نے وزیراعظم صاحب سے درخواست کی کہ یہاں تو دو ملک ہیں۔

 

امیر کا الگ اور غریب کا الگ، جس پر انہوں نے کہا غریب کے ملک کے ساتھ کھڑے ہو جاؤ۔ہماری پارٹی کے لیڈر نوازشریف صاحب نے بھی یہی کہا اور وزیراعظم نے بھی کہا کہ اگر دو ملک ہیں تو غریب کے ملک کے ساتھ کھڑے ہو جاؤ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ٹیرف الگ کرکے غریب کا بل اور امیر کا بل علیحدہ کر دیا۔ہماری قیادت نے کہا کہ ایک غریب آدمی جو گیس استعمال کر رہا ہے۔اس کا پاکستان علیحدہ کر دو۔آج کے بعد وہ ایک چوتھائی بل ادا کریں گے۔امرا کی بھی ہم عزت کرتے ہیں لیکن وہ چار گنا زیادہ پیسے دیں گے اور وہ پیسے جمع کرکے ہم ان غربا کو گیس دیں گے۔وزیر مملکت نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور نوازشریف نے کہا آپ غریب اور امیر کا پٹرول علیحدہ کریں۔ گیس کی طرح دونوں کا پٹرول کا خرچہ علیحدہ کر دیا۔وزیراعظم کے حکم کے مطابق ایک اسکیم پیش کی گئی جس میں انہیں بتایا گیا کہ مستقبل میں غریب کا پٹرول کا خرچ کم کر دیا جائے گا۔حکومت غریب کے لیے پٹرول کی قیمت کم کرے گی۔

بڑی گاڑیوں والے پٹرول کی زیادہ قیمت دیں گے جس سے غریب کے پٹرول کی قیمت کم کی جائے گی۔گذشتہ روز میڈیا پر خبریں تھیں کہ 50 روپے کم کیے جائیں تاہم وزیراعظم نے کہا کہ اسے 100 روپے تک کم کریں جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ غریب، امیر کے مقابلے میں پٹرول کی قیمت 100 روپے کم دے گا۔جو لوگ صاحب ثروت ہیں، لگثری اشیاء استعمال کرتے ہیں۔مہنگی گاڑیاں استعمال کرتے ہیں وہ اصل قیمت ادا کریں گے۔وہ لوگ جنہیں اللہ نے دیا ہم ان سے لیں گے۔پیسوں کا استعمال غریبوں پر کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close