پی ٹی آئی کی حکومت کے خاتمے سے متعلق امریکا نے رپورٹ جاری کر دی

واشنگٹن(پی این آئی)امریکی حکام نے عالمی انسانی حقوق سے متعلق ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت آئینی طریقے سے ختم ہوئی ہے۔سالانہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں آئینی عمل کے ذریعے عمران خان کا اقتدار ختم ہوا اور شہباز شریف کی قیادت میں مخلوط حکومت بنائی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں،مودی حکومت میں آزادی اظہار و صحافت پر پابندیاں جاری ہیں۔امریکی انتظامیہ کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کارروائیاں گزشتہ سال بھی ہوتی رہیں، مودی حکومت میں پولیس تشدد اور ماورائے عدالت قتل ہوئے۔پاکستان کے حوالے سے امریکی انتظامیہ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان میں بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری رہیں، انسانی حقوق کے نمائندے ادریس خٹک کو آرمی ایکٹ کے تحت سزا دی گئی اور سابق وزیر اعظم کے قریبی ساتھیوں نے ٹارچر کا دعویٰ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close