پی ٹی آئی رہنما کی گاڑی پر حملہ، سوار تمام افراد جاں بحق

ایبٹ آباد ( پی این آئی )پی ٹی آئی تحصیل ناظم حویلیاں عاطف منصف خان کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ، فائرنگ کے واقعے میں 5 افراد جاں بحق، گاڑی کو آگ لگنے سے تمام لاشیں جل گئیں۔ پی ٹی آئی تحصیل ناظم حویلیاں عاطف منصف خان کی گاڑی پر فائرنگ کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، ڈی پی او عمر طفیل کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

عاطف منصف کی گاڑی میں موجودگی کی تصدیق کررہے ہیں۔گاڑی میں 8 افراد سوار تھے، فائرنگ واقعے میں گاڑی مکمل جل گئی ہے، جس سے گاڑی میں موجود لاشیں بھی جل گئی۔ ڈی پی اوعمر طفیل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی تحصیل ناظم حویلیاں کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔ پولیس نے واقعے سے متعلق تفتیش شروع کردی ہے۔چیئرمین حویلیاں عاطف خان جدون کی گاڑی میں راکٹ لانچر سے حملہ کیا گیا، حویلیاں کے قریب لنگرا میں نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں عاطف خان جدون جاں بحق ہوگئے۔ گاڑی میں پانچ سے آٹھ افراد سوار تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close