کتنی رقم اکائونٹ میں ہونے پر زکوۃ کی کٹوتی ہو گی ؟ حکومت نے رواں برس کے لیے زکوٰۃ کا نصاب مقرر کردیا

اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے رواں برس کے لیے زکوۃ کا نصاب کردیا، سیونگ اکاؤنٹ میں کم از کم ایک لاکھ تین ہزار روپے رکھنے والوں سے ہی زکواۃ منہا کی جائے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ نے سال 2023ء کیلئے زکوٰۃ کا نصاب جاری کردیا اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔وزات کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق سیونگ اکاؤنٹ میں کم از کم ایک لاکھ تین ہزار روپے رکھنے والے صارفین سے زکوۃ کی کٹوتی ہوگی اس سے کم رقم رکھنے والے افراد زکواۃ کٹوتی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close