نیب نے بشریٰ بی بی کو اہم کیس میں طلب کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی )توشہ خانہ کیس میں نیب نے سابق وزیراعظم عمرا ن خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کل(بروز منگل ) طلب کر لیا ہے ۔ نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق لاہور نیب کی ٹیم نوٹس وصول کرانے کے لئے عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچی جہاں پر ملازمین کی جانب سے نیب کا نوٹس وصول کر لیا ہے ۔ نیب کی جانب سے بشری بی بی سے 14سوال پوچھے گئے ہیں ۔

دوسری جانب نیب نے فارن فنڈنگ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو کل 21 مارچ کو طلب کر لیا۔نیب کی 2 رکنی ٹیم فارن فنڈنگ کیس میں نوٹس لے کر عمران خان کے گھر پہنچی،عمران خان کے سکیورٹی اسٹاف نے نیب ٹیم کو اندر جانےکی اجازت دے دی۔نیب کا نوٹس اویس نیازی نے وصول کیا، ٹیم نوٹس کی تعمیل کے بعد زمان پارک سے روانہ ہوگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close