پاکستان میں عمران خان تک محفوظ نہیں، بھارت وہاں ایشیاکپ کھیلے گا یا نہیں ، ہربھجن سنگھ کا حیران کن ردعمل آگیا

اسلام آباد (پی این آئی)سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے رواں سال پاکستان میں شیڈول ایشیا کپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی شرکت کے حوالے سے بیان دیا ہے۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہربھجن نے کہا کہ میرے خیال میں بھارت پاکستان جاکر ایشیا کپ نہیں کھیلے گا کیوں وہاں کے حالات بہتر نہیں، آئے دن کچھ نہ کچھ نیا ہو رہا ہے، پاکستان میں ان کے وزیراعظم عمران خان تک محفوظ نہیں، انہیں کچھ لوگوں نے گولیاں ماریں ،

ایسی صورتحال میں بھارتی ٹیم پاکستان میں جاکر ایشیا کپ کیوں کھیلے؟انہوں نے کہا کہ میری نظر میں بھارت کو کسی صورت پاکستان نہیں جانا چاہیے اور ایشیا کپ کے میچز بھی نیوٹرل وینیو پر کھیلے جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close