چوہدری سرور کو ق لیگ میں بڑا عہدہ مل گیا

لاہور(پی این آئی) چوہدری سرور کو ق لیگ میں بڑا عہدہ مل گیا۔۔سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کو مسلم لیگ (ق) کے مرکزی چیف آرگنائزر اور پنجاب کے صدر مقرر کردیا گیا۔مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت کی زیرصدارت جنرل کونسل کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں صوبائی کونسل نے چوہدری سرور کوپنجاب کاصدر منتخب کیا۔

 

 

 

صوبائی کونسل نے چوہدری شافع حسین کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا، چوہدری سرور اور چوہدری شافع حسین بلامقابلہ منتخب ہوئے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چوہدری سرورپارٹی کے مرکزی چیف آرگنائزر بھی ہوں گے۔وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین مرکزی سنئیرنائب صدر اور مصطفیٰ ملک مرکزی سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوئے۔مرکزی جنرل کونسل نے 150 ارکین سینٹرل ورکنگ کمیٹی بھی منتخب کیے۔ اس موقع پر چوہدری شجاعت کا کہنا تھاکہ سیاسی سفر کے 50 سال ہوگئے، اتنے پیچیدہ حالات نہیں دیکھے، سیاستدان جلتی آگ پر پانی ڈالیں، ملک جلاؤگھیراؤ کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close