گزشتہ رات کارکنوں سے خطاب کیوں نہیں کرسکا؟ عمران خان نے وجہ بتا دی

لاہور(پی این آئی) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران پولیس اہلکاروں نے توڑ پھوڑ کی اور اس دوران تاریں بھی توڑ دیں جس کی وجہ سے خطاب نہیں کرسکا۔

ویڈیو لنک سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے گھر میں زہریلی گیس کے شیل پھینکے گئے جس کے دھویں کی وجہ سے کارکنوں سے بات کرنا ممکن نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سے واپسی پر گھر پہنچا تو شدید غصے میں تھا ، اچھا ہوا کہ خطاب نہیں ہوسکا کیونکہ انسان کو غصے میں بات نہیں کرنی چاہیے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پیشی سے قبل گھر والوں کو خدا حافظ کہہ کر گیا تھا، اندازہ تھا مجھے قتل کر دیں گے یا گرفتار کر لیں گے۔کارکن مرنے کیلئے تیار ہو گئے مگر مجھے گرفتاری نہیں دینے دی۔ انہوں نے کہا کہ قوم مجھے 50 سال سے جانتی ہے کہ میں نے کبھی قانون نہیں توڑا، مجھ پر بغاوت سمیت 96 مقدمات بنا دیئے گئے۔ کیس وہ لوگ کر رہے ہیں جو خود مجرم ہیں۔ قوم ان کے بارے میں جاننا چاہتی ہے تو گوگل پر دیکھ لے۔ نوازشریف کی چوری کا عالمی اخباروں اور کتابوں میں ذکر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close