اسلام آباد کے پْر تشدد واقعات میں بڑے بڑے نام سامنے آگئے کونسے اہم ترین رہنما ہاتھوں میں پتھر اٹھائے گھومتے نظر آئے

اسلام آباد (پی این آئی)اسلام آباد کے پْر تشدد واقعات میں بڑے بڑے نام سامنے آگئے، پی ٹی آئی کے سینیٹر دوست محمد خان ہاتھ میں پتھر اٹھائے گھومتے نظر آئے۔ سینیٹر دوست محمد خان کی ویڈیو وائرل ہوگئی، پی ٹی آئی کے فرخ حبیب گاڑی کی چھت پر کھڑے ہو کر ڈنڈا بردار کارکنوں کی قیادت کرتے رہے۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے بھتیجے حسان نیازی اور عمران خان کے دوست زلفی بخاری بھی ڈنڈا برداروں کے جلو میں نظر آئے۔

علی امین گنڈاپور بھی دھمکیاں دیتے رہے، میانوالی سے ایم این اے امجد خان نیازی بھی ساتھ تھے، امجد خان نیازی کو بعد میں گرفتار کر کے تھانا رمنا منتقل کر دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close