ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کی خبروں پر ردِعمل آگیا

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما اور سابق وزیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں پر ردعمل سامنے آگیا۔

تفصیلات کےمطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے متعلق سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش تھیں کہ انہوں نے پی ٹی آئی کو چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے ، جبکہ اب پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے اس خبر کی تردید کر دی گئی ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہاکہ ’’پی ٹی آئی کے مخالفین ناقدین اور حاسدین ہر روز غلط ،من گھڑت اور منفی پروپیگنڈہ پھیلا کر عوام الناس کو گمراہ کرنے میں مصروف عمل ہیں. افواہیں پھیلانے والے عناصر کو شرمندگی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا‘‘، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے متعلق چلنے افواہوں کا ایک سکرین شاٹ بھی ساتھ میں شیئر کیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close