زمان پارک آپریشن، آئی جی پنجاب کیخلاف توہین عدالت کیس کرنے کا اعلان

لاہور (پی این آئی) زمان پارک آپریشن کے بعد پی ٹی آئی نے آئی جی پنجاب پر توہین عدالت کا کیس کرنے کا اعلان کر دیا ہے تفصیلات کے مطابق پی ٹی ائی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہاہے کہ شیر عدالت میں پیشی کے لیے جارہا تھا اور ان گیدڑوں نے گھر پر حملہ کیا ، اس وقت پاکستان میں جو ہو رہا ہے اس کی نہ آئینی اور قانونی توجیح ہے۔

فواد چوہدری سمیت دیگر رہنماؤں نے لاہور میں پریس کانفرنس کی اور کہا کہ جو زمان پارک میں ہوا وہ واضح طورپر دہشت گردی ہے۔ شیریں مزاری نے کہاکہ ریاست کو بتانا پڑے گا کہ کیوں اپنے لوگوں کے خلاف دہشتگردی کررہی ہے؟ یہ ایک لندن پلان ہے دوسری طرف مریم کو اقتدار میں لانے کی اسکیم ہے، مریم نواز کس حیثیت سے عمران خان کی گرفتاری کی بات کرتی ہے، بی بی مریم بتاؤ آپ کون ہوتی ہو یہ بات کرنے والی ؟ فواد چوہدری کا کہناتھاکہ ہم پر کارکنوں کا دباؤ ہے کہ ملک گیر احتجاج شروع کیا جائے، کارکن فائنل تحریک کے لیے تیاری پکڑیں، شیر عدالت میں پیشی کے لیے جارہا تھا اور ان گیدڑوں نے گھر پر حملہ کیا ، اس وقت پاکستان میں جو ہو رہا ہے اس کی نہ آئینی اور قانونی توجیح ہے۔دوسری جانب پولیس تشدد کے باعث شبلی فراز کی حالت بگڑ گئی، عمران خان کے چیف آف سٹاف کے پھیپھڑوں کو نقصان پہنچنے کا انکشاف، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس آمد کے موقع پر کشیدہ صورتحال کے دوران پولیس تشدد کا نشانہ بننے والے شبلی فراز کی طبیعت بگڑ گئی۔

پولیس تشدد اور آنسو گیس شیلنگ کی وجہ سے شبلی فراز ناصرف زخمی ہوئے، بلکہ ان کے پھیپھڑوں کو نقصان پہنچنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ ڈاکٹرز کی جانب سے شبلی فراز کے پھیپھڑوں کو نقصان پہنچنے کی تصدیق کی گئی ہے، جس کے بعد انہیں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس سے قبل چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کو پولیس نے احاطہ عدالت سے گرفتاری کے بعد رہا کر دیا تھا۔شبلی فراز نے عدالت کے روبرو بیان دیا کہ جوڈیشل کمپلیکس ایف سی سے بھری ہوئی ہے اور شیلنگ کی جا رہی ہے، بعد ازاں انہیں اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا، شبلی فراز کو قیدیوں کی وین میں ڈالا گیا۔ پولیس کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شبلی فراز، مراد سعید اور فرخ حبیب پر لاٹھی چارج بھی کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق شبلی فراز کے سر پر لاٹھی لگ گئی۔ کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل نے عدالت میں بتایا کہ شبلی فراز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جج نے پولیس کو ہدایت کی کہ شبلی فراز کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں