لاہور واپسی پر عمران خان کو گرفتار کرنے کی تیاریاں مکمل

لاہور(پی این آئی)لاہور میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ذرائع کاکہناہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ میں پیشی کے بعدواپسی پر گرفتاری کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، ذرائع کاکہناہے کہ عمران خان کی گرفتاری کیلئے پلان اے اوربی ترتیب دے دئیے گئے۔

دیگر اضلاع سے پولیس کی بھاری نفری اورافسران لاہورطلب کر لئے گئے۔ یاد رہے کہ پولیس کے مطابق زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ سے پیٹرول بم بنانے والی بوتلیں بھی برآمد ہوئیں ،غلیلیں اورکنچے بھی ملے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close