مینارِ پاکستان جلسہ کب ہوگا؟ عمران خان نے کارکنان کوہدایات کر دیں

لاہور (پی این آئی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے رہنمائوں اور کارکنان کو پیر کے روز مینار پاکستان جلسہ کے حوالے سے تیاریاں کرنے کا حکم دیدیا۔ عمران خان نے زمان پارک میں رہنمائوں اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے جلسہ کی تیاری کا حکم دیا تھا ۔عمران خان نے کہا کہ پیر کے روز مینار پاکستان پرجلسہ کریں گے۔

تحریک انصاف اس سے پہلے بھی کئی بار مینار پاکستان بھر چکی ہے،پیر کے روز بھی جلسہ کرکے مینار پاکستان کا گرائونڈ بھریں گے۔سب آئیںتاکہ اپنے بچوں کو بتاسکیں کہ سب سے بڑے جلسے میں آپ موجود تھے۔عمران خان نے کہا کہ باقی پارٹیوں نے بھی مینار پاکستان جلسے کیے مگر اس کا گرائونڈ نہ بھر سکیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close