لاہور(پی این آئی) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عثمان ڈار اور ان کے بھائیوں کے خلاف اینٹی کرپشن تحقیقات میں پیشرفت ، مزید ریکارڈ مانگ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق عثمان ڈار ،عامر ڈار اور عمر ڈار سے متعلق ملنے والے ریکارڈ پر اینٹی کرپشن نے تحقیقات کا دائر کار وسیع کردیا۔
اینٹی کرپشن پنجاب ڈار برادرز کے خلاف مبینہ کرپشن اور کمیشن لینے کے الزامات کی تحقیقات کر رہا ہے، اینٹی کرپشن نے عثمان ڈار سے اثاثہ جات کی تفصیلات بھی مانگ رکھی ہیں۔ عثمان ڈار اور ان کے بھائیوں سے پاکستان اور بیرون ملک تمام اثاثہ جات،بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈار برادرز نے اثاثہ جات، ذاتی کوائف، آمدن و اخراجات کی تفصیل 20مارچ تک جمع کرانے کی مہلت مانگ لی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں