اعتزاز احسن نے زمان پارک آپریشن پر چیف جسٹس سے بڑا مطالبہ کر دیا

لاہور (پی این آئی) پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ پولیس تو زمان پارک آئی ہی حملہ کرنے کیلئے تھی،پولیس نے پتھر رکھ کر مورچے بنا لیے تھے۔ تفصیلات کے مطابق اعتزاز احسن نے پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کو سوچنا زمان پارک کوئی کچے کا علاقہ نہیں،یہ رہائشی علاقہ ہے،پورے زمان پارک میں آنسو گیس پھیلی ہوئی ہے۔

عمران خان کے گھر کے ساتھ میرا اور میرے بھائی کا گھر بھی ہے،میرے گھر پر بھی حملہ ہوا اور پولیس بغیر اجازت اندر داخل ہوئی۔ انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ہمار گیٹ توڑا،پولیس نے وہاں مورچہ بنایا ہوا تھا۔ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دے دی گئی لیکن انہیں ختم نہیں کر سکے،چیف جسٹس کو زمان پارک میں ہونے والی کارروائی کا نوٹس لینا چاہیے۔رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو بھی دیکھنا چاہیے اب اسلحہ برآمدگی والے کیس بھی بنیں گے،مریم نواز کی خام خیالی ہے،سیاست میں کوئی ختم نہیں ہوتا۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے زمان پارک آپریشن سے متعلق دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ زمان پارک سے پولیس کھانے پینے کا سامان اور فریج سے جوس تک اٹھا کر لے گئی ہے،پولیس نے عمران خان کے گھر کے بسکٹ تک نہیں چھوڑے۔انہوں نے الزم لگایا کہ پولیس والے ملازموں کی جیبوں سے پانچ سو،ہزار اور گھڑیاں سب لے گئے،مکمل نقصان کا اندازہ لگا کر پرچہ دیں گے۔ رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سے لاہور تمام شہر اس وقت بحران میں مبتلا ہیں اور یہ بحران بڑھتا جا رہا ہے،عمران خان کے گھر پر حملہ ناقابل قبول ہے،اس پر شہر شہر احتجاج ہو گا۔جبکہ پی ٹی رہنما اسد عمر نے عمران خان کی ممکنہ گرفتاری روکنے کے لیے چیف جسٹس سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close